لاہور (جیوڈیسک) اولین سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے تو کرکٹ دیوانوں کا لہو گرمائیں گے اس کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی سپر لیگ میں جلوہ گر ہوں گی۔
پی ایس ایل لوگو کی تقریب میں گلوکار علی ظفر پرفارم کریں گے جبکہ میچز کے دوران عائمہ ملک، ماہ نور بلوچ ہمایوں سعید، شان اور عاطف اسلم بھی پرفارم کریں گے۔ ہر فرنچائز کے لیے دو شوبز اسٹار نمائندے ہوں گے۔