بدین (عمران عباس) ضلع کونسل بدین کے ملازمین کی جانب سے دس ماہ سے تنخواہیں نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا، ضلع کونسل کی الشہباز یونین کے صدر محمد خان جمالی، جنرل سیکریٹری وزیر علی خاصخیلی، غلام حیدر خاصخیلی، احسان بھرگڑی، اسلم انڑ، احمد گوپانگ، نومان خاصخیلی اور دیگر ملازمین نے کہا کہ عید قربان قریب ہے اور ہماری دس ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئی ہیںجس کے باعث ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
انہوں نے ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی بدین نے جان بوجھ کر ہماری تنخواہیں روکی ہیں کیونکہ ہم نے ڈی سی کی کرپشن کو عوام کے سامنے لایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حکومت سندھ، کور کمانڈر آف سندھ، ڈی جی رینجرس، اینٹی کرپشن چیرمین، آئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ ڈی سی بدین اور اس کے پاتھاریدار ملازم پھوٹو کھوکھر، مشتاق نظامانی، اصغر تالپر اور صاحب ڈنو شیخ کے خلاف انکوائری کرکے ہمیں انصاف اور تنخواہیں فراہم کی جائیں، انہوں نے الٹیمٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نا کیا گیا تو پیر سے دفتری تالا بندی کی جائے گی۔