پیرس (جیوڈیسک) فرانس پہنچنے والے شامی پناہ گزین سڑک کنارے خیموں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ادھر جرمن وزیر خارجہ نے یورپی ممالک سے مہاجرین کیساتھ باعز ت سلوک کرنے کی اپیل کی ہے۔
جنگ سے جان چھڑا کر بہتر مستقبل کیلئے یورپ آنےوالے شامی پناہ گزینوں کے خواب ٹوٹ چکے ہیں۔ پیرس میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کو سر چھپانے کیلئے چھت اور مناسب خواراک بھی دستیاب نہیں ہے۔
پناہ کے طلب گار خاندان خواتین اور بچوں سمیت ریلوے سٹیشنوں اور بس اڈوں کے کنارے خیموں میں رہائش پزیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت، مہاجرین کی آباد کاری میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔
ادھر جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی باعزت آباد کاری یورپی ممالک کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ تاہم یورپ، مہاجرین کو مہمان سمجھتے ہوئے ان کی ہرممکن مدد کر رہا ہے۔