کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مقدمے کے 5 مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر عامر خان عدالت میں موجود تھے ۔ کراچی پولیس نے عامر خان کے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا۔ ضمنی چالان میں ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ مفرور ملزموں میں نعیم ، اعجاز ، رئیس عمران اور شہزاد شامل ہیں۔