کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے فارم نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روزہ توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی ‘اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کرانے کیلئے مختصر وقت و مہلت کی فراہمی مقتدر جماعتوں کے علاوہ دیگر عوامی قوتوں کو بلدیاتی انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش ہے کیونکہ عوامی قوتوں کیلئے اتنی مختصر مدت میں انتخابی عمل کی تیاری ممکن نہیں ہے۔
اسلئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی فار جمع کرانے کی تاریخ میںپندرہ روز کی توسیع کی جائے بصورت دیگر یہ مقتدر جماعتوں کی خواہشات پر عوامی قوتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کی منظم کوشش تصور کی جائے گی۔