کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے گزشتہ روزحرم شریف میں کرین گرنے کے المناک سانحے میں85 جانوں کے ضیاع پر غم وافسوس کااظہار کرتے ہوئے شہید عازمین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ المناک سانحہ پر جتنا بھی افسوس کیاجائے کم ہے۔
یہ سانحہ پورے عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ ہے جس کے غم میں پورا عالم اسلام ڈوبا ہواہے ، انہوںنے کہاکہ دوران حج جام شہادت نوش کرنے والے خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی حاضری کو قبول کرکے انہیں شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز کردیاہے حرم میں شہادت مقدر والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔
،انہوں نے کہاکہ پورا عالم اسلام شہید ہونے والے عازمین حج کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور شہداء کو جنت کے درجات میں بلندیاں عطاء فرمائے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحتیاب فرمائے، ( آمین ثم آمین )۔