کراچی : ابلدیہ کورنگی کا شاہراہ فیصل کی بین الاقوامی حیثیت کو برقرار رکھنے اور شاہراہ کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لئے اقدامات تیز کردیئے گئے ۔شاہراہ فیصل پر کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھیکنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور شاہراہ فیصل کے سروس روڈ پر قائم دوکانداروں اور موٹر گیراج مالکان سے شاہراہ فیصل کو صاف ستھرا رکھنے کی درخواست کی گئی اس حوالے سے علاقائی سطح پر عوامی آگاہی کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہراہ فیصل کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ پر کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھنکنے سے اجتناب کیا جائے اور شاہراہ فیصل کی بین الاقوامی حیثیت کو برقرار رکھنے اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ضلع کی شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنے اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے اور مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کیا جائے کیونکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی ترقی اور مسائل کا خاتمہ یقینی بنا یاجاسکتا ہے۔
بلدیہ کورنگی کے محکمہ صفائی نے شاہراہ فیصل کو صاف ستھرا رکھنے اور غیر قانونی اقدام پر میونسپل قوانین کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے نگرانی کا نظام قائم کردیا ہے اب شاہراہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کی حدود میں کوڑاکرکٹ ،کچرا ،بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھنکنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔