یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلیوں نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر ڈالی، درجنوں اہلکاروں کے مسجد کے احاطے میں گھسنے پر فلسطینیوں سے جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے نہتے افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی پولیس ایک پھر مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخل ہو گئی، اہلکاروں کے مسجد میں گھسنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے، اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، درجنوں اہلکاروں کے زبردستی مسجد میں داخل ہونے پر جھڑپیں شروع ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
اس سے پہلے جولائی میں بھی پولیس کی اسی طرح کی ناپاک جسارت پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔