مکہ (جیوڈیسک) حرم شریف کرین حادثے میں شہید ہونے والے 11 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی، اس وقت تک 36 پاکستانی مکہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کہتے ہیں کہ شہداء کی تدفین ان کے لواحقین کی خواہش کے مطابق ہو گی۔
علی رضا، گل عبد المنان، ناز محمد، عنبر بہادر شاہ، نیاز علی نیاز اور احمد فیض محمد کی شناخت ان کے رشتہ داروں اور شناختی دستاویزات کی مدد سے کی گئی ہے، پانچ شہداء کے لواحقین مل گئے ہیں جبکہ 1 کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے بھی حادثے میں شہید 11 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستانی سفیر کے مطابق 36 پاکستانی زخمی مکہ مکرمہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منظور الحق کے مطابق عازمین حج کی تدفین مکہ میں ہی ہوتی ہے، تاہم اقامہ پر سعودی عرب آنے والے شہداء کی تدفین ان کے لواحقین کی مرضی سے کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرین حادثے میں 11 پاکستانی شہید ہوئے، تمام شہداء کی شناخت ہو گئی ہے۔