سوات (جیوڈیسک) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر اور جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو نمازعشاء کے ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف کے سینٹرل اسپتال منتقل کرکے واقعے کی رپورٹ درج کر تے ہوئےتفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب قتل کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کسی ملزم کے گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔