ریاض: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ جان بحق

Helicopter Crash

Helicopter Crash

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور 1پائلٹ جاں بحق ہو گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق طائف کے قریب سعودی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

جس کے نتیجےمیں پائلٹ لیفٹیننٹ بندر بن یحیی عفیفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔