کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن نوجوان کراچی کے صدر ولی محمد نے اعلیٰ عدلیہ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے اپیل کی کہ وہ مضر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کا سد باب کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل موذی بیماریوں سے بچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ،شاہ فیصل کالونی ، اسٹیل ٹاؤن ، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سٹی سمیت ضلع ملیر اور ضلع کورنگی میں کھلے عام مضر صحت اشیاء گٹکا ، مین پوری ، مارا سمیت دیگر اشیاء فروخت کرکے عدالتی احکامات کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جس سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہے تو دوسری جانب کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں میں شدید ترین اضافہ ہورہا ہے۔
یہ مضر اشیاء گڈو نامی شخص اور آصف لانڈھی والا کی زیر نگرانی پولیس کی سرپرستی میں سپلائی کی جارہی ہے جبکہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے گٹکے ، مین پوری سمیت مضر اشیاء کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد ہے ۔اس کے باوجود مکمل سر پرستی میں کھلے عام مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت سمجھ سے با لاتر ہے۔