نیویارک (جیوڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے راجر فیڈر کو شکست دے کر سال کا تیسرا گرینڈ سلم اپنے نام کر لیا ہے۔
نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کا اسکور 4-6، 7-5، 4-6، اور 4-6 رہا۔
نواک جوکووچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں اپنی جسمانی صحت پر خاص توجہ دیتا ہوں اور اپنے اس طرز عمل کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ آئندہ کئی سالوں تک اسی فٹنس کے ساتھ کھیل کر مزید ٹرافیاں اپنے نام کر سکوں۔
واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اس سال 3 گرینڈ سلم اپنے نام کر چکے ہیں جب کہ راجر فیڈرر کو شکست دینے کے بعد نواک جوکووچ نے 10 عالمی مقابلے اپنے نام کر لئے ہیں۔
سب سے زیادہ عالمی مقابلے جیتنے کا ریکارڈ سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرز کے پاس ہے جس کے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہے جب کہ رافیل نڈال اور پیٹ سمپراس 14، 14 ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔