کراچی (جیوڈیسک) جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال طبی عملے کی ہیلتھ الائونس کے مطالبے پر ہڑتال دوسرے دن جاری ہے ، ہڑتال کے باعث او پی ڈی کی بندش سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
او پی ڈی میں دور دراز علاقوں اوسطاً یومیہ پانچ ہزار مریض آتے ہیں ، پیر کو ہڑتال کے باعث 70 سے زائد آپریشن ملتوی ہو گئے تھے۔
محکمہ صحت کے حکام اور ہڑتالی ملازمین کے درمیان کل مذاکرات بھی ہوئے تھے جو کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ مطالبہ تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔