لاہور (جیوڈیسک) سردار ایاز صادق کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
این اے 122 کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کی اہلیت کو تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی عوامی تحریک اور جسٹس پارٹی نے چیلنج کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو دی گئی مختلف درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایاز صادق آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے تاہم الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔