لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی اور کردار ادا نہیں کرسکتا۔لہذا ملک کو ترقی یافتہ اور پرامن بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ ہم سراج الحق کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انھوں نے اپنے بیان میں کیا۔
انھوں نے کہا دنیا ظلم وفساد سے بھرچکی ہے۔ ہر طرف افراتفری کا دور دورہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو پر امن،خوبصورت اورترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور یہ کام جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا،کیونکہ پاکستان میں موجود سیاسی جماعتیں لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔
ان میں جمہوریت نامی کوئی چیز نہیں اور یہ پارٹیاں موروثی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہیں، واحد جماعت اسلامی ایک ایسی سیاسی اورمذہبی پارٹی ہے جس میں موروثیت نامی کوئی چیز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ،بدامنی اور دیگر مسائل نے لوگوں کا جیناحرام کردیا ہے۔
پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالامال ہے لیکن نااہل حکمرانوں کے سبب ان وسائل سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔