لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی اور اوپننگ بلے باز کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی شائقین بھی جھوم اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی اور اوپننگ بلے باز کرس گیل پاکستان سپر کرکٹ لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نجم سیٹھی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ ہوا ہے اور دونوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم اور رمیض راجہ نے پی ایس ایل کے لیے سفیر مقرر کیا ہے، پی ایس ایل چار سے چوبیس فروری تک دوحہ میں کھیلی جائے گی۔