کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو پارٹی انتخابات میں شکست دینے کے بعد میلکم ٹرنبل نے آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے لیا۔
حکمران جماعت لبرل پارٹی کے انتخابات میں میلکم ٹرنبل کے مقابلے میں ٹونی ایبٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،انتخابات میں ایبٹ نے 44 ووٹ جبکہ ٹرنبل نے 54 ووٹ حاصل کیے اس سے قبل میلکم ٹرنبل نے ٹونی ایبٹ کی قیادت کو چیلنج دیا تھا۔
ٹرنبل گذشتہ پانچ سالوں میں آسٹریلیا کے چوتھے جبکہ مجموعی طور پر انتیسویں وزیر اعظم بن گئے ہیں ٹرنبل دو ہزار تیرہ سے اب تک وزیر مواصلات کے عہدے پر فائز تھے۔