نیویارک (جیوڈیسک) عالمی ادارے موڈیز نے آئندہ مالی سال میں پاکستان معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آیندہ مالی سال میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں سرمایا کاری بڑھا کر اقتصادی راہداری منصوبے کو ترقی دی جاسکتی ہے، پاکستان میں شرح سود میں مسلسل کمی سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،شرح سود میں کمی سے ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔