سری نگر (جیوڈیسک) مقتول کشمیری نوجوانوں کے گھرانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنےپر حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا ۔ بزرگ رہنما سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان مسلسل گھروں میں نظر بند ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک اور ان پارٹی کے دیگر پانچ رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
رہنماؤں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے گھرانوں سے اظہار یک جہتی کرنے پر حراست میں لیا گیا ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ،شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان مسلسل گھروں میں نظر بند ہیں ۔سید علی گیلانی اور یاسین ملک نے کل وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔