دوشنبے (جیوڈیسک) روسی صدر پوٹن نے یہ بیان دوشنبے میں سابق سوویت ریاستوں کے ایک اجلاس کے دوران دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عسکری امداد اسلامی شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کو پسپا کرنے کے لیے ضروری ہے۔
صدر پوٹن کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس شام میں اپنی افواج بھیجنے کا ارادہ کر رہا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ماسکو شام میں اپنے فضائی اڈے کی تیاری میں مصروف ہے۔