واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں سپین کے بادشاہ فلپ ششم کے ساتھ ملاقات میں صدر اوباما نے کہا یورپ اور امریکا کو بین الاقوامی برادری کے تعاون سے تارکین وطن کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ بحران کے حل کے لئے امریکا کو بھی تارکین وطن کو پناہ دینا ہو گی۔ صدر اوباما نے اس بات پر زور دیا کہ تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہئیے۔
صدر اوباما نے مزید کہا مسئلے کو حل کرنے کے لئے اسکی جڑ کو اکھاڑنا ہو گا۔