کراچی انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام
Posted on September 16, 2015 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Police
کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم خواجہ رشید کو دہشت گردی کے مقدمے میں پیش کے لئے لایا گیا۔
ملزم نے اپنے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سجاول کے سر پر ہتھکڑی مار کر اسے زخمی کر دیا اور فرار ہونے لگا۔
پولیس نے اسے گرفتار کر کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال بھیج دیا۔ ملزم خواجہ رشید کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com