میانی اڈا (نامہ نگار) لاپھی کی یوتھ ونگ پھر بازی لے گئی ملک اسد علی خان نائب صدر علاقہ ونہاراورملک جاوید ملک صدیق ملک امجد ملکال ملک قمر جاوید ملک عمر حیات ملک فیروز مظفر ملک خالد جاوید اور دیگر یوتھ عہدے داروں نے ملک آزاد اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔
ملک آزاد اعوان یوسی نور پور کے گائوں لاپھی سے مسلم لیگ ن کے نامزد کونسلر کی حیثیت سے میدان میں اترے ہیں ملک اسد علی خان کی قیادت میں لاپھی کی یوتھ ونگ نے اپنی سر گرمیاں اور تیز کر دیں اوراس سے یقینا ملک آزاد کی پوزیشن بہت مضبوط ہو گئی ہے۔
تحصیل صدر یوتھ ونگ ملک اشتیاق اعوان نے ملک اسد علی خان کی اس کاوش کو سراہا اور تمام یوتھ ورکروں کو ہدائیت جاری کی کہ پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کا بھر پور ساتھ دیں اور سیتھی ہاوس میں ملک اسلم اعوان اور سیکرٹری سیتھی ہاوس امجد حسین سے رابطے میں رہیں۔