ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاری کے لیے سرد جنگ جاری ہے اور اسی میں ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے 30 سیکنڈ کے اشتہار میں کام کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ معاوضہ وصول کرلیا۔
بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی اور نمبر ایک اداکارہ کے لیے سرد جنگ ہمیشہ سے ہی جاری رہی ہے جس کے باعث اداکاراؤں کے آپس میں تعلقات بھی کشیدہ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم نگری کی کئی اداکاراؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے انکار تک کیا ہے جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور دپیکا پڈوکون کے درمیان بھی انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے لیے سرد جنگ جاری ہے۔
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں ایسے میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈو کون نجی بینک کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں جس کے 30 سیکنڈ کے اشتہار کے لیے انہوں نے ساڑھے 5 کروڑ روپے وصول کرلیے جب کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں ڈھائی کروڑ کا اضافہ کیا۔