اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسحاق ڈار کی صدارت میں ہو گا
Posted on September 17, 2015 By Mohammad Waseem اسلام آباد, کاروبار
Ishaq Dar
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بزنس ایکسپریس ٹرین کی کمپوزیشن میں تبدیلی شامل ہے۔
شمسی توانائی کے آلات کی درآمد کیلئے کوالٹی سٹینڈرڈز متعارف کرانے اور ایک لاکھ ٹن دال چنا در آمد کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
جبکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری اور پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔