ہنگری نے دو قصبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی

Refugees

Refugees

بڈاپسٹ (جیوڈیسک) ہنگری نے سربیا کی سرحد پر واقع دو قصبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہی قصبوں سے مہاجرین ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اِس کے علاوہ ہنگری کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو مہاجرین سربیا سے منسلک سرحد کو عبور کر کے ملک میں داخل ہو رہے ہیں، ان کو محض چند دنوں کے اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔

ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت نے گزشتہ روز مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کے خلاف کارروائی کے لیے پیر کے روز سخت قوانین بھی منظور کر لیے تھے۔

ہنگری نے سربیا کی سرحد پر باڑ لگانے کے بعد اشارہ دیا ہے کہ رومانیہ کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھی باڑ لگائی جا سکتی ہے۔