گجرات کی خبریں 17/9/2015

PAT

PAT

گجرات (جی پی آئی) چوہدری اصغر ڈنگہ صوبائی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری گلریز ‘ محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کا دورہ ڈنگہ۔ کھوجہ منگووال مچھیانہ’ کنجاہ اور کیرانوالی کیا دورہ۔ کھوجہ میاں فلور ملز پر میاں الطاف حسین سے ملاقات ہوئی اور اس موقع پر حاجی محمد اکرم ‘ چوہدری شاہد محمود جنرل سیکرٹری PAT حلقہ PP-113 بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں میاں الطاف حسین کھوجہ کو ضَعی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کا عہدہ دیا گیا اور انہیں ضلعی نائب صدر PAT نامزد کیا گیا۔ اس دورہ کے موقع پر چوہدری اصغر ڈنگہ صوبائی نائب صدر PAT چوہدری گلریز اختر محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر PAT نے عہدیداران اور نامزد بلدیاتی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت چند خاندانوں کوپروموٹ کرنے کا نام نہیں بلکہ جمہوریت غریب مظلوم عوام کو پروموٹ کرنے کا نام ہے۔ اور جمہوریت صرف الیکشن پراسیس کا بھی نام نہیں ۔ جمہوریت نیچے روٹ لیول تک اختیارات تقسیم کرنے کا نام ہے۔ جمہوریت کا حسن عوام ہیں۔ چند خاندان نہیں، پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں عوام با اختیار ہیں۔ جو حقوق غریب عوام کو پاکستان کا لاء دیتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ان پر بھی عملدآمد ہو۔ غریب کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دئیے جائیں۔ روٹی ‘ کپڑا اور مکان تعلیم صحت غریب کو بھی یکساں لیول پر دئیے جائیں تاکہ غریب آدمی بھی اس معاشرے میں با عزت زندگی گزار سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) 17 ستمبر سے ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے تحت جامع سکول کے ہال میں ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔ ٹورنامنٹ (ٹیم ایونٹ) کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے جس میں ڈسٹرکٹ گجرات کی تمام تحصیل ہائے سے اور ڈسٹرکٹ گجرات بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے پاس رجسٹرڈ تمام بیڈ منٹن کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کیلئے ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن گجرات کے صدر سیٹھ شہزاد اشرف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پنجاب بیڈمنٹن چیمپئین شپ انڈر 12 اور انڈر 14 مورخہ 19 ستمبر کو پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب بیڈ منٹن چیپمئن شپ انڈر 12 و انڈر 14 ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ گجرات کا کوئی بھی کھلاڑی جو انڈر 12 یا انڈر 14 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتا ہے وہ ڈسٹرکٹ گجرات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ شہزاد اشرف سے رابطہ کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس اور چاروں سٹی کیمپسوں میں مختلف شعبہ جات میں04 سالہ بی ایس بی ایس سی ڈگری پروگراموں ، 02 سالہ ایم اےایم ایس سی ڈگری پروگراموں ، 02 سالہ ایم ایس ایم فل پروگراموں اور03 سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان تمام پروگراموں میں داخلہ کے لیے داخلہ فارم بنک آف پنجاب کی تمام نامزد شاخوں سے دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم متعلقہ اسناد و دستاویزات کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ 05اکتوبر2015ء مقرر کی گئی ہے۔ تمام داخلے جامعہ گجرات کی ایڈمشن پالیسی2015ء کے مطابق ہو نگے۔ تمام شعبہ جات میں داخلے اُوپن میرٹ کے ذریعے کیے جائیں گے البتہ مختص نشستوں کی تفصیلات جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ مختص نشستیں معذور افراد، کھلاڑیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں مختص کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جن پروگراموں کے لیے شعبہ جاتی ٹیسٹ کی ضرورت ہو گی وہاں شعبہ جاتی ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ بی ایس سی کیمیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے امیدوار کا انٹری ٹیسٹ میںکامیاب ہونا ضروری ہو گا۔ کسی بھی شعبہ میں داخلہ کے لیے نامکمل یا دیر سے وصول ہونے والے فارم ناقابل غور ہونگے۔ ہر شعبہ کے لیے منتخب امیدواروں کی لسٹ متعلقہ شعبہ میں شیڈول کے مطابق آویزاں کر دی جائے گی علاوہ ازیں یہ تمام لسٹیں جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pkپر بھی دستیاب ہو نگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یونیورسٹی آ ف گجرات لنک روڈ کی تعمیر نوکا حمزہ شہباز کا وعدہ پورا نہ ہونے پر طالبعلموں نے بلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ(ن) کے احتساب کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کی لنک روڈ کی کھنڈر بنی حالت حکمرانوں کی غفلت اور بے حسی کا ماتم کر رہی ہے۔ میاں حمزہ شہباز شریف نے 2013ء میں سٹرک کی کشادگی ، توسیع اور دو رویہ تعمیر کا اعلان جلسہ عام میں کیا تھا مگر اس کے بعد ضلعی ارباب اختیار، سیاسی راہنمائوں اور حکومت پنجاب نے حمزہ شہباز کے وعدے کا بھرم قائم نہ رکھا اور ہڑپہ اور موہنجو داڑو کے کھنڈرات کا نمونہ پیش کرتی یونیورسٹی روڈ پر کوئی توجہ نہ دی۔ مسلسل مطالبوں اور یادہانی کے باوجود یہ سٹرک جامعہ گجرات کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے سوتیلے سلوک کی علامت بن چکی ہے۔ طالبعلم راہنمائوں نے جامعہ گجرات کے مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جامعہ گجرات کے طالبعلم حکومت کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی بے توجہی کا بھرپور احتساب کریں گے اور یونیورسٹی آف گجرات سے سوتیلاسلوک روا رکھ کے ٹرانسپورٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ تمام طلبہ و طالبات ضلع بھر شہر ، شہر، قریہ قریہ اور گائوں گائوں اس شہر کی دانش گاہ کے طالبعلموں اور ٹرانسپورٹ سے حکمرانوں کے سلوک کا تذکرہ کریں گے۔ خادم اعلیٰ پنجاب اور میاں شہباز شریف گجرات کے بلدیاتی الیکشن پر جامعہ گجرات کی ٹوٹی سٹرک کے اثرات ضرور محسوس کریں گے۔