نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے تارکین وطن کے ساتھ ہنگری کے روئیے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے ہنگری کی جانب سے تارکین وطن پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے۔
بان کی مون کے مطابق تارکین وطن پر تشدد سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔
تاہم اس سے قبل ہنگری نے سربیا کی سرحد کے پاس پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا تھا۔