اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار2 فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ نون کے علاقے میں ڈاکووں نے نجی بینک لوٹنے کی کوشش کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ، جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کوگرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکوبھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نجی بینک کی عقبی دیوار توڑ کر اندر گھسے تھے۔ سبحان نامی گرفتار ڈاکو کا تعلق ضلع دیر سے ہے۔