مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ایم این اے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کا امیدوار بلا مقابلہ جیت گیا

PTI and PML N

PTI and PML N

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ایم این اے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یونین کونسل 2ستوکی سے تحریک انصاف کا امیدوار بلا مقابلہ جیت گیا ہے، جبکہ یونین کونسل 3دفتوہ سے بھی پیپلزپارٹی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 175کو چیئرمین جبکہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے والے کو وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔

اگر مجھے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو یہ مسلم لیگ ن کے کارکنان سے زیادتی ہو گی اور مسلم لیگ ن یونین کونسل دفتوہ سے بھی الیکشن ہار جائے گی، ان خیالات کا اظہار ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوہ زرداری مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کو رہے ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت یونین کونسل دفتوہ سے پیپلزپارٹی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی کو چیئرمین جبکہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے والے کو وائس چیئرمین کا ٹکٹ دینے پر تلی ہوئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے، ملک خرم نصراللہ نے مزید کہا کہ میں نے 2013کے الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے ضلعی صدر ، نائب صدر، آرگنائزر اور ناظمین کو حمزہ شہباز سے ملاقات کروا کر مسلم لیگ ن میں شامل کروا یا تھا۔

جبکہ یونین کونسل دفتوہ میں قبرستان کیلئے دو ایکٹ اراضی دی، ہماری 8ایکٹ اراضی پر آبادی بیٹھی ہوئی ہے اور پولیس چوکی دفتوہ کیلئے 2کنال اراضی مہیا کی ، اپنی زمین پر فری ڈسپنسری بھی بنائی، حلقہ اور مسلم لیگ ن کیلئے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ یونین کونسل 3دفتوہ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ میرا حق ہے میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، جس شخص کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔

وہ یونین کونسل دفتوہ سے ناظم اور حلقہ پی پی 175سے الیکشن ہار چکا ہے ،میں نے گزشتہ الیکشن میں حلقہ پی پی 175سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مانگا تھا ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہی حمایت کی تھی، مقامی ایم پی اے کو ٹکٹ مانگنے کا غصہ ہے جس کی وجہ سے مجھے ٹکٹ نہیں دیا جا رہا۔