اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بڈھ بیر واقعہ کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو مارنا غیر انسانی فعل ہے، مشکل کی گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کی دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔