گائے کے گوشت پر پابندی: مقبوضہ وادی میں پھر احتجاجی مظاہرے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

Protest

Protest

سری نگر (جیوڈیسک) آج نماز جمعہ کے بعد ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں گائے کے گوشت پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور پاکستان کا جھنڈا لہرا کر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ نہتے کشمیری بھارتی فورسز پر پتھراؤ کرتے رہے۔