کابل : فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

Protest

Protest

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین اسرائیلی حکومت کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں بچے بھی شریک تھے۔

اسرائیلی فورسز کی طرف مسجدالقصیٰ میں گزشتہ تین دنوں سے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔جس میں کئی زخمی ہو چکے ہیں۔