نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بڑے گوشت پر پابندی کے معاملے میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔ج سٹس ٹی ایس ٹھاکر اور کورین جوزف پر مشتمل بینچ نے بڑے گوشت پر پابندی کے خلاف ایک عرضداشت کی سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ جب معاملہ کی حتمی سماعت ہائی کورٹ میں ہی ہونی ہے تو پھر سپریم کورٹ کے لیے مداخلت کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
عدالت نے جین تنظیموں کی طرف سے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندی کا فیصلہ کرتے وقت اس سے متاثر ہونیوالوں کا پورا خیال رکھا جانا چاہیے۔