کراچی میں آج درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری تک رہنے کا امکان

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ منگل سے اس میں کمی آجائے گی۔شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔