کوہاٹ میں سرچ آپریشن، 63 مشتبہ افراد گرفتار

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 63 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنےوالے ادارے اور پولیس نے مشترکہ طور پر جنگل خیل اور کھمکول میں سرچ آپریشن کیا.

آپریشن کے دوران 63 مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا، گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔