ڈی آئی خان (جیوڈیسک) پہاڑ پور چشمہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور چشمہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،حادثے سے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔