کراچی : ایڈمنسٹریٹرضلع کورنگی قراةالعین میمن نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے کورنگی زون، لانڈھی زون اور شاہ فیصل زون میں عید الا ضحی کے موقع پر آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوںکی کھدائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ لا نڈھی زون سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرضلع کورنگی قراةالعین میمن نے کہا کہ ضلعی کورنگی کی انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں اور ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہیںایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی قراةالعین میمن نے مزید کہا کہ عید الا ضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت کلیکشن پوائنٹ سے اٹھا کر خندقوں میں مدفون کیاجائیگا۔
ضلع کورنگی کی حدود میں ہی ٹرینچز ہونے کے باعث نہ صرف وقت بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئیگی اور ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسلوں سے کم سے کم وقت میں آلائشیں اٹھا کر ٹرینچنز میں دفن کر دی جائیں گی اس سال مدفون ہونے والی آلائشوں سے کچھ عرصے بعد کھاد حاصل کی جائے گی جس سے ضلع کورنگی کے پارکوں ،گرین بیلٹس کو مزید سر سبز و شاداب بنانے کے لئے کافی مدد حاصل ہوگی اس طرح ان آلائشوں سے حاصل شدہ کھاد سے کورنگی کو ہرا بھرا رکھنے میں مدد حاصل ہو گی۔