یونان: پناہ گزینوں کی ایندھن اور خوراک سے محروم کشتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

Refugees

Refugees

ایتھنز (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔ یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ہوئی انجن سے بے نیاز کشتی، سامنے سمندر کی قاتل لہریں۔ اس کے باوجود زندہ سلامت ساحل پر پہنچنے پر پناہ گزینوں کی خوشی دیدنی تھی۔

ایندھن میں پانی شامل ہونے کی وجہ سے انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ نہ کھانے کو غذاء اور نہ پینے کو پانی پھر بھی جان تو بچانی تھی۔ منزل پر پہنچنے کے لئے مسافروں نے ہاتھوں سے چپو چلانا شروع کیا۔

سامنے موت تھی اور زندگی کی امید بھی ۔۔۔ اور امیدِ حیات نے موت کو شکست دے دی۔ کچھ رضا کار مدد کے لئے پہنچ گئے اور بعض مسافر تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

ساحل پر پہنچے والے تارکین وطن کہتے ہیں کہ ترکی اور یونان کے حکام ان کی حالت زار جاننے کے باوجود مدد کے لئے نہیں آئے۔