مودی کے دور اقتدار میں جرائم 93 فیصد بڑھ گئے، امریکی تھنک ٹینک

Modi

Modi

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد مسائل میں ہوشربا اضافہ ہواہے اور بھارت میں جرائم کی شرح میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق مسائل میں اضافے کے حوالے سے گراف بتدریج بلندی کی جانب گامزن ہے۔ تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق گزشتہ ادوار کی نسبت بی جے پی دور حکومت میں جرائم کی شرح میں 93 فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ سال یہ شرح 85 فیصد تھی۔ بے روزگار ی کی شرح گزشتہ سال 79 فیصد تھی جو رواں سال 8 فیصد اضافے کیساتھ 87 فیصد رہی۔ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 87 فیصد تک جا پہنچی۔

اسکولوں کی ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ دور میں یہ شرح 50 سے 57 فیصد تک تھی جب کہ اب 77 فیصد، فضائی آلودگی کی شرح رواں سال 22 فیصد اضافے کے ساتھ 74 فیصد ہو گئی۔ امیروں اور غریبوں میں فرق کا میزانیہ گزشتہ سال 70 فیصد تھا جب کہ یہی میزانیہ رواں سال بڑھ کر 74 فیصد ہوگیا۔ کانگریس کے دور میں صحت کی ناکافی سہولتوں کی شرح 38 فیصدتھی جومئی 2014 کے بعد سے دگنا اضافے کے ساتھ 68فیصد تک جاپہنچی۔