لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سنسنی خیز ایکشن فلم “پوائنٹ بریک “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار ایرکسن کور کی اس فلم میں ایجر ریمی ریز ،لیوک بریسی، ٹریسا پالمراور رے وِنسٹون اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
جان بیل دیکیچی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایف بی آئی کے ایک ایسے نوجوان ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی ٹیم کے ہمراہ خطرناک اسپورٹس اور مشن کا حصہ بنتا اور بہادری کا مظاہرہ کرتا ہے ۔
خطروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس نوجوان ایجنٹ اوراس کی ٹیم نے ایکسٹریم اسپورٹس کرتے ہوئے اس پوائنٹ کو پار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ہر قسم کے خوف کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
110ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے و الی سنسنی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس ایکشن تھرلر کرائم فلم کورواں سال25دسمبرکو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔