اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب میں مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو شکست دیں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے کوآرڈی نیٹرز کے اجلاس سے خطاب اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
جنہوں نے اپنی محنت سے اپنا مقام بنا۔ انہوں نے کوآرڈی نیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔