ایران میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 10 افراد ہلاک

Flooded

Flooded

تہران (جیوڈیسک) ایران کے مختلف مقامات پر دریاؤں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران سے 20 کلومیٹر دور واقع تفریحی مقام پکدشت میں لوگوں کی بڑی تعداد دریا میں سیلاب کا زور دیکھنے کے لیے کناروں پرجمع تھی کہ اچانک آنا والا ایک ریلا درجنوں افراد کو بہا لے گیا۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں بھی پیش آیا جہاں 4 افراد سیلابی پانی کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے۔ اتظامیہ نے ایران کے 10 صوبوں میں عوام کو دریاؤں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جنگلات کی کٹائی اور دریائی علاقے میں غیرقانونی اور نامناسب تعمیرات کو ایسے ریلوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔