لاہور (جیوڈیسک) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اور قومی حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد عمران خان کا منفی پروپیگنڈا دم توڑ جائے گا۔
لاہورمیں خواجہ احمدحسان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےسردارایازصادق کاکہنا تھا کہ عمران خان کو جس طرح دھرنا سیاست میں ناکامی ہوئی ،اسی طرح ضمنی الیکشن میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نےکہا کہ وہ اپنےحریف کی طرح کروڑوں روپے الیکشن مہم پرلگانےکی بجائےعوام کی فلاح و بہبود پر رقم خرچ کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عوامی خواہش پر اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کیا۔