پیرس (جیوڈیسک) پوپ فرانسس اپنے پہلے چار روزہ دورے پر کیوبا پہنچ گئے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچنے پر ملک کے صدر راؤل کاسترو نے ان کا استقبال کیا۔
ان کی قیام گاہ کے راستے پر ہزاروں لوگ ان کے خیر مقدم کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوئے تھے اس موقع پرانہوں نے امریکہ اور کیوبا کے درمیان بہتر ہونے والے تعلقات کی بھی تعریف کی اور اس مصالحتی عمل کو پوری دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا۔
پوپ فرانس کا امریکا اور کیوبا کے درمیان مصالحتی عمل پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔