شیخوپورہ (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان 25 دسمبر کو کریں گے۔
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کا منشور عدل، احتساب اور مساوات کی بنیاد پر مرتب کیا جا رہا ہے۔
افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور افسوسناک ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال کردار ادا کر رہی ہے، انکا کہا تھا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔