اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیر اعظم کے مطابق وزیر اعظم نے رواں سال نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے اور وزارت تعلیم اور وزارت کیڈ کو اس حوالے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت کیڈ اور تعلیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جائے اور نجی اسکولوں کے انتظامات اور معاملات دیکھنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔
وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ نجی اسکولوں کو منافع خوری سے روکنے کے لئے بھی قانون سازی کی جائے۔