وینز ویلا: اپوزیشن رہنماء کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں اضافہ

Protest

Protest

وینز ویلا (جیوڈیسک) اپوزیشن رہنما لیو پولڈو لوپیز کو جیل بھیجنے کے خلاف ملک بھر میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے لیو پولڈو لوپیز کو جیل بھیجے جانے کی وجہ سیاسی محرکات کو قرار دیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ مہینے حزب اختلا ف کے رہنما لوپیز کو عدالت نے پُر تشدد مظاہرے کروانے کے جُرم میں چودہ سال کے لئے جیل بھیج دیا تھا۔