کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز کے اجرأ کے ذریعے سندھ ‘ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جانب توجہ دلانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ و پنجاب کی حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے اور جاری شدہ فنڈز کو منجمد کرنے کی جو ہدایات جاری کی ہیں پاکستان سولنگی اتحاد الیکشن کمیشن کے اس مثبت اقدام پر الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہے۔
پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام بلدیاتی انتخابات کو غیر جانبدارانہ بنانے کے عمل کی جانب مثبت پیشرفت ضرور ہے۔
مگر ضابطہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی ہر شق پر مکمل عملدرآمد ہی غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات کی ضمانت ثابت ہوسکتا ہے۔